Youtube  |   Facebook  |   Instagram

Malegaon Me Train

Malegaon Me Train

*مالیگاؤں میں ٹرین آج تک نہیں آئ اور ٹینشن والا ادھورا فلائی اوور عجوبہ بریج گذشتہ کئ سالوں میں بھی نامکمل ہی نہیں بلکہ دن بدن جان لیوا اور نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے* ✒️ *اعجاز شاہین مالیگاؤں* *شہر عزیز مالیگاؤں کئ زاویوں سے ایک تاریخی مقام رکھتا ہے اور اسی مالیگاؤں میں گذشتہ کئ دہائیوں سے عوام و خواص ہر کوئی ٹرین دیکھنے کی تمنا دل میں لیے زندگی کے اتار چڑھاؤ اور شہر مالیگاؤں کے کھنڈرات و مختلف قسم کی وبائی بیماریوں سے جوجھ رہی ہے*... *ٹریفک کے نظام کو لیکر کچھ سیاسی لیڈران نے چند میٹر کے فلائی اوور بریج بنانے کا فیصلہ کیا اور تاریخی شہر کو ایک تاریخی تحفہ دینے کی غیر منظم پلاننگ شہریان پر تھوپ دی گئی تا کہ شہریان کا ذہن تبدیل ہو جائے جہاں آتی کرمن اور بے جا ٹریفک کی وجہ سے آج بھی ہزاروں اسکولی بچوں کے علاوہ دیگر شہریان کو مسلسل پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ہمیشہ چھوٹے بڑے حادثات ہوتے رہتے ہیں* . *شہر مالیگاؤں کی تاریخ میں پہلا تاریخی ٹیشن والا ادھورا فلائی اوور عجوبہ بریج لائٹ، گٹر اور دیگر سہولیات کے بغیر ہی شروع کر کے مالیگاؤں سینٹرل کے لیے شہریان کو لالی پاپ کی شکل میں دے کر ہمیشہ کی طرح بہلا کر خوش کرنے کی تیاریاں بڑی زور شور سے رات دن ایک کر کے کارپوریشن کے *آفیسران کر تے دکھائی دے رہے ہیں* *مگر کیا*؟ *کیوں؟ اور کب تک مالیگاؤں* *سینٹرل کی غیور عوام کروڑوں کی لوٹ کھسوٹ ، وعدہ خلافی. ، ظلم و زیادتی برداشت کرتی رہیے گی*؟؟؟ *ابھی نہیں.... تو کبھی بھی نہیں*
Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.