Youtube  |   Facebook  |   Instagram

Gandi Images Videos

 

Gandi Images Videos

گندی اور فحش قسم کی ویڈیوز اور تصاویر بھیجنے والوں سے مؤدبانہ اپیل۔۔۔۔
🌹🌹🌹  اللہ تعالیٰ کسی کے عیب کو چھپانے اور کسی کی عزت سے کھلواڑ نہ کرنے کو پسند فرماتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم مسلمان ہیں۔ اور الحمدللہ ہمارا مذہب اسلام ہے ۔ یہی مزہب اسلام نے ہمیں زندگی کے ہر معاملات میں صاف وستھرا راستہ بتایا۔ برائی کو نیکی کے ذریعے ، حکمت کے ساتھ کسطرح سے ختم کیا جائے قرآن وحدیث میں جگہ جگہ اس کی تفصیل موجود ہے اور ہم ہیں کہ مطالعہ کرنے، معلومات میں اضافہ کرنے کے بجائے سنی سنائی باتوں میں ہی مست ہو کر من مانی زندگی گزار رہے ہیں۔
محترم حضرات ا۔۔۔۔۔ ایک گندہ ، فحش قسم کا ویڈیو یا تصویر کو شیئر کرنا گویا ہماری آخرت کو تباہ وبرباد کرنے کے لئے کافی ہے۔ جب تک آگے شیئر ہوتا رہے گا اور لوگ مزہ لے لے کر آگے شئیر کرتے رہیں گے تب تک ہمارے نامہ اعمال میں گناہ درج ہوتے رہیں گے۔ ۔۔
آج کے موبائل والے دور میں کم از کم ہماری مائیں، بہن اور بیٹیوں کا تو خیال رکھا جائے جو کسی اچھے نیک مقصد کے تحت موبائل کا استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں ننگی اور فحش قسم کی تصاویر بھیجنے اور دیکھنے میں سرا سر شرم آنی چاہیے۔
آج کل ہمارے شہر عزیز میں لوگوں کی گندی اور فحش قسم کی تصاویر کو شیئر کرنے میں لوگ ایک دوسرے سبقت کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اور تو اور ہمارے شرم کا پانی اتنا مر چکا ہے کہ ایک دوسرے کو منع کرنے کے بجائے الٹا مزہ لینے کے لئے کال کر کے کہتے ہیں مجھ کو بھی بھیج ذرا دیکھوں تو۔۔۔
حالانکہ آج شہر عزیز کے ان نازک اور نازیبا حالات میں جہاں پر ہر قسم کی برائیاں کافی عروج پر ہیں ۔ نہ ہمیں مزہ لینے کی ضرورت ہے اور نہ ہی خاموش تماشائی بننے کی ضرورت ہے۔ بلکہ علمائے کرام کے ساتھ مل کر حکمت کے ساتھ عملی میدان میں اترنے کی اشد ضرورت ہے۔
اور ایک منظم تحریک کے ذریعے جن لوگوں کو بھی برایئوں میں ملوث پایا جانے۔ ان لوگوں کی عزت سے کھلواڑ کرنے کی بجائے پردہ پوشی کی جاۓ۔ اللہ تعالیٰ پردہ پوشی کو ، کسی کے عیب کو چھپانے کو پسند فرماتا ہے ۔
علمائے کرام کی موجودگی میں نوجوانان شہر کو شہر عزیز کی فلاح و بہبود کے لیے اور خود کی بھی دنیا و آخرت میں کامیابی کے لئے عملی میدان میں اترنا ہو گا۔ اور قرآن وحدیث کے ذریعے سے مسائل کو حل کر نا ہو گا، برایئوں کا ، بے حیائوں کا اور ہر قسم کی بیماریوں کا علاج کرنا پڑے گا۔ ورنہ ہماری آنے والی نسلیں بھی کہیں اس کا شکار نہ ہو جائیں۔ اللہ تعالیٰ ہماری حفاظت فرما ۓ۔
اللہ تعالیٰ ہمارے اندر اتحاد واتفاق قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ دوسروں کے عیب کو چھپانے والا بنائے۔ اور لوگوں کی بے عزتی کر نے سے ہماری اور قوم کے لوگوں کی حفاظت فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے شہر۔ ملک اور امت مسلمہ کے حالات کو سازگار بنا دے۔ برائیوں کا خاتمہ فرما۔ اور ہمیں دین ودنیا میں کامیابی عطا فرما۔
آمین ثم آمین یارب العالمین
دعاؤں کا طالب۔۔
اعجاز شاھین سر
شاھین ٹچ گروپ مالیگاؤں
....17/11/2020...
Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.