Development
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
الحمدللہ شہر عزیز مالیگاؤں واقعی میں ڈیولپ ہونا چاہئے🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
اس تعلق سے نوجوان گروپ کا مختلف وارڈ سے نکل کر آپس میں سر جوڑ کر بیٹھنا ، شہر عزیز کے لئے فکر مند ہونا بہت بڑی اور وقت کی اہم ترین ضرورت بھی ہے ۔ ایسے حالات جب کہ ہم ہمارے بزرگوں اور نوجوانوں کے ساتھ تن من دھن سے لگے ہوں اور مختلف میدان میں سرگرمی بھی دکھائی دے رہی ہے لیکن افسوس صد افسوس کہ ہمارے ہی شہر عزیز کے دوسرے نوجوانوں کو مختلف قسم کی نشہ ور گولیاں اور نشیلے مادے استعمال کرنے کی بری لت لگ چکی ہے اور وہ لوگ اسی میں ہمیشہ مست دکھائی دیتے ہیں ۔ جن کی وجہ سے خود بھی، گھر والے بھی ، محلے کے شریف مرد وخواتین جہاں پر یہ لوگ نشہ کرتے ہیں ۔ اور اگر کوئی بوال یا غلط معاملہ سامنے آتا ہے تو شہر عزیز کی بدنامی ہوتی ہے اور سارا شہر پریشان ہو جاتا ہے۔
لہذا قابل مبارکباد ہیں وہ لوگ چاہے بزرگ ہوں یا نوجوان ، احادیث کو سامنے رکھ کر جو بھی اچھا کام کر رہے ہیں اور اچھا قدم اٹھانے کا ارادہ ہے اللہ تعالیٰ آسانی کے ساتھ ہماری مدد فرمائے۔ آمین۔۔
اسی کے ساتھ ساتھ ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ سب سے پہلے ہم ۔۔۔۔نشہ مکت مالیگاؤں۔۔۔۔ جو کہ پیچھے بھی مہم گذر چکی ہے لیکن فوٹو باذی اور عارضی ہونے پر لگتا ہے بیماری کچھ ذیادہ ہی بڑھ گئی ہے۔ احادیث کی روشنی میں ہمیں مستقل حق بات کو سامنے رکھ کر لوگوں کو منشیات سے دور رکھنا ہوگا۔ چاہے وہ ڈرگ کی شکل میں ہویا وٹامن کی شکل میں۔ اور یہ کام ہمارے ہی نوجوان حکمت یا طاقت کے ذریعے انجام دے سکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے شہر ، ملک اور امت مسلمہ کے حالات کو سازگار بنا ۓ۔ ہر قسم کی بیماریوں اور آفات سے ہماری حفاظت فرما ۓ ۔ منشیات کے استعمال کرنے والوں کو منشیات سے رکنے اور سیدھی سچی ہدایت پر عمل کرنے والا بنائے ۔ آپس میں اتحاد قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین یارب العالمین
والسلام۔۔۔ اعجاز شاھین سر
7276750146
