Youtube  |   Facebook  |   Instagram

Malegaon Development


Malegaon Development


ان شاء اللہ 2021 سے شہر عزیز مالیگاؤں میں نئے دور کا آغاز ہونا چاہئے۔۔۔

شہر عزیز مالیگاؤں کے ڈیولپمنٹ کےلئے مخلص عوام سے گذارش۔۔۔

مسلمان ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم صرف اور صرف اللہ کے لئے، آخرت کی کامیابی کے لئے، گندی سیاست سے ہٹ کر عوام کے لئے خدمت خلق کا کام انجام دیں، اگر واقعی میں دلچسپی ہو تو ورنہ آج بھی ناکارہ لیڈروں سے شہر عزیز کی عوام کافی پریشان ہے۔ شہر عزیز کو ڈیولپمنٹ کے لئے سات حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

1 منشیات اور مہلک قسم کی بیماریوں سے پاک۔
2 روڈ، گٹر اور صاف صفائی وغیرہ۔
3 دینی و دنیاوی تعلیم کو بہتر بنانا۔
4 کھیل کود اور ورزش وغیرہ۔
5 پاور لوم اور مختلف صنعتوں کے لئے مستحکم قدم۔
6 سلگتے ہوئے مسائل کو حل کرنا۔
7 آپس میں ایک دوسرے کی، مریضوں کی، یتیموں کی، بیواؤں کی مدد کرنا۔
شہر عزیز کے تمام ہی مخلص بزرگ اور نوجوانوں مرد وخواتین سے مؤدبانہ گزارش کی جاتی ہے کہ ان سات حصوں میں سے جس میں بھی آپ کی دلچسپی ہو برائے مہربانی صرف اور صرف اللہ کی رضا کے خاطر اپنی دلچسپی کے حساب سے کام کرنا ہے اور دوسروں کے کاموں میں نیک مشورہ دے سکتے ہیں لیکن دوسروں کے کام میں دخل اندازی نہ کریں۔ آپسی مشوروں سے گروپ لیڈر طۓ کر لیجئے۔ تعداد کم یا زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ یہ صرف اور صرف اللہ کی رضا کے خاطر ایک مشورہ ہے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ آمین۔ 
نوٹ۔۔۔ الحمدللہ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے مخلص نوجوانوں کی مثال کو سامنے رکھ کر ہم بھی منظم انداز میں ہمارے پروگرام کو ترتیب دیں۔ اور جلد سے جلد گروپ میں شامل ہو کر شہر عزیز کو ڈیولپ کرنے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔ شہر عزیز کو مزید رسوا ہونے سے بچائیں۔
ہم تمام شہریان مالیگاؤں کا فرض ہے کہ صدق دل سے محنت اور کوشش کریں اور اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کے ذریعے مدد طلب کریں۔
اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کے حالات کو سازگار بنا ئے آمین یارب العالمین۔۔ شکریہ۔۔۔
اعجاز شاھین سر
شاھین ٹچ گروپ مالیگاؤں
917276750146+
Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.