Youtube  |   Facebook  |   Instagram

Masjiden ALLAH Ka Ghar Hain

Masjiden ALLAH Ka Ghar Hain

واقعی میں مسجدیں اللہ تعالیٰ کا گھر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔پہلے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اس بورڈ کو اور تحریر کو مٹا دیں ۔۔۔ جسمیں صاف طور پر مسجد کے گیٹ یا صحن میں لکھا ہوتا ہے کہ فلاں فلاں مسلک اور عقیدہ کے ماننے والوں کا مسجد میں آنا منع ہے ۔۔۔ حالانکہ ہم جانتے ہیں کہ مسلمان ہونے کی صورت میں نماز ادا کرنے اور عبادت کی غرض سے ہی مسلمان بندہ مسجد میں جاتا ہے مگر بے ہودہ تحریر دیکھ کر کافی افسوس ہوتا ہے کہ یہ کون ہوتے ہیں لوگوں کو اللہ کے گھر میں داخل ہونے سے ۔ یا تو مسجد کو اللہ کا گھر ماننے کی بجائے اپنے باپ کا گھر سمجھ بیٹھے ہیں۔۔۔

ایسے لوگوں کے لئے دنیا میں بھی رسوائی ہے اور آخرت میں تو اللہ کا عذاب ضرور مزہ چکھیں گے۔ ۔۔۔۔

اب وقت آگیا ہے کہ تمام مکاتب فکر کی عوام وخواص اکٹھا ہو کر محلے ، گاؤں اور ضلعوں کی مساجد کا باقاعدہ جائزہ لیں تمام قسم کی دنیاوی خرافات سے پاک ہو کر مساجد کو آباد کریں آپس میں اتحاد پیدا کریں ۔ مساجد کے معاملات سے لے کر محلے اور گاؤں کے حالات کو بھی سدھارنے میں مسلمان ہونے کی حیثیت سے ایک دوسرے کا تعاون کریں ۔ کچرا گندگی ، منشیات ، دنیاوی برائیوں سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچنے کی تلقین کرتے رہیں ۔ ہم دیکھیں گے کہ ہمارے صاف ستھرے ماحول اور ہمارے اتحاد اور ملنساری کو دیکھ کر برادران وطن خود بخود متاثر ہوں گے اور خود کو بھی قریب کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان شاءاللہ ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں نیک اعمال کرنےکی توفیق عطا فرمائے۔ ہمارے اندر اتحاد کی صفات کو اجاگر فرمائے ۔۔۔۔

ہمارے شہر، ملک اور امت مسلمہ کے حالات کو ساز گار بناے ۔ آمین یارب العالمین

دعاؤں کا طالب۔۔۔

اعجاز شاھین سر مالیگاؤں

+91 72767 50146

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.