Youtube  |   Facebook  |   Instagram

Election Ke Pesh E Nazar

Election Ke Pesh E Nazar

🚨 🚨 *مسجدوں و میناروں والا شہر عزیز مالیگاؤں* ۔۔۔۔۔ *ہر کسی نفس کو اپنے اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا* ( القرآن ) (*یہ تحریر 23 اکتوبر 2021 کو سوشل میڈیا وغیرہ پر سینڈ کی گئی تھی مگر*.....) ✒️ *اعجاز شاھین مالیگاؤں* 📢 *الیکشن کے پیش نظر* *مساجد کے ذمے داران کے علاوہ علما کرام، ائمہ کرام سرکردہ شخصیات وغیرہ بھی خصوصی توجہ دیں* ۔۔۔۔۔۔ *افسوس گویا کہ شہر عزیز کے علمائے کرام وغیرہ بھی خاموشی اختیار کر کے ہر طرح کا ظلم سہنے پر مجبور ہو گئے ہیں* ۔۔۔۔۔ *آخر کیا مجبوری ہے کہ مسجد کے میناروں سے اذان کی آواز جاری ہے اور کسی مسجد میں جماعت بھی کھڑی ہے لیکن ہمارے دنیاوی و سیاسی لیڈران کے استقبال کے لئے شہر عزیز کی اندھ بھکت عوام مسلمانوں کا چولہ پہن کر پٹاخے بازی ، ناچ گانے اور جانوروں جیسی بے ہودہ آواز نکالنے میں مست دکھائی دے رہے ہیں* *کیا یہ گناہ کبیرہ نہیں ہے* ؟؟ *کیا یہ اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے والا کام نہیں ہے* ؟؟؟ *کیا ایسے لوگوں کے ساتھ ساتھ علمائے کرام کی بھی کل قیامت کے روز پکڑ نہیں ہو گی* ؟؟؟ 🎙️ *گزشتہ دنوں بھی میں نے تحریر کے ذریعے شہر عزیز کے علمائے کرام اور مخلصین سرکردہ افراد کو* *اس جانب توجہ دلانے کی کوشش کی تھی* ۔۔۔۔ *مگر افسوس کہ کوئی بھی عالم دین ، کوئی بھی جماعت یا تنظیم وغیرہ اس گناہ کبیرہ سے روکنے یا دور رہنے کی تاکید نہیں کر رہا ہے ۔ الٹا ایسے لوگوں کو بہت ساری جگہوں پر اہمیت دی جاتی ہے ۔ پھر کیا ۔۔۔۔ بھلا انہیں احساس ہوگا* ۔ 🚨 *مقصد صرف ایک* 🚨 *دنیاوی عزت ، شہرت و دولت حاصل کرنے کیلئے جھوٹے قسم کا استقبالیہ* 🚨 *نقصانات* 🎙️ *فضول خرچی کرنا، پٹاخے بازی کرنا ، ناچ گانوں کا بھی اہتمام کرنا ، اسلامی شعائر کی دھجیاں اڑانا ، مسجدوں کی اذان اور جماعت وغیرہ کا خیال نہ رکھتے ہوئے دھینگا مستی کرنا ، محلے والے مریضوں ، پاکدامن عورتوں، بچوں اور بزرگوں کو ڈی جے ، پٹاخے اور جانوروں جیسی آواز نکال کر مسلسل تکلیف دینا* *گھروں کے اندر ماں ، بہنیں اور بیٹیاں جو کہ نماز و قرآن کی تلاوت کے علاوہ اسکول مدرسے کی پڑھائی وغیرہ مصروفیات میں دخل اندازی کرنا وغیرہ* ۔۔۔۔۔۔ 📢 *ان تمام شیطانی حرکات کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں عوام کی تکالیف اور نقصانات کے لئے سیاسی لیڈران ، اندھ بھکت عوام کو مسلسل سمجھانے کی ضرورت ہے* ۔۔۔۔۔ *خطبات جمعہ کے ذریعے ، کارنر میٹنگ کے ذریعے ، انفرادی طور پر یا پھر گروپ کی شکل میں اہتمام کیا جا سکتا ہے* ۔۔۔۔۔۔ *الحمدللہ ثم الحمدللہ ۔۔۔۔۔ ان ہی علمائے کرام اور مخلصین سرکردہ افراد کی وجہ سے شہر عزیز میں شادی بیاہ وغیرہ میں پٹاخے بازی ، ڈی جے ، ڈھول باجے ، ناچ گانے وغیرہ بالکل جیسے ختم ہو گۓ ہیں ۔ اور جو لوگ ابھی بھی ملوث ہیں اللہ تعالیٰ انہیں بھی نیک ہدایت عطاء فرمائے* ۔ 📢📢📢 *لہذا اب بھی سویرا ہے ۔۔۔۔۔ اب بھی اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ہم بچ سکتے ہیں* ۔۔۔۔۔ *ہم مسلمان ہونے کے ناطے ایک دوسرے کو حق بات کی تلقین کرنی چاہئے ، دنیاوی خرافات سے خود بھی دور رہیں اور دوسروں کو بھی دور رہنے کی تاکید کریں ۔۔۔ عوام کی پریشانی کو حل کرنے کے لئے دینی لحاظ سے زمین پر کام کرنے کی سخت ضرورت ہے* 🎙️ *شہر عزیز مالیگاؤں کے مخلص افراد جو لوگ بیرون شہر میں قیام پذیر ہیں انہیں بھی حالات جان کر اور دیکھ کر کافی مایوسی ہوتی ہے ۔۔۔ ہر طرف گندگی ، گردو غبار ، سڑکیں گٹر وغیرہ کے مسائل وغیرہ* ۔۔۔۔ *انھیں بھی چاہیے کہ میسیج وغیرہ کے ذریعے سے لوگوں کی ذہن سازی کریں اور مخلص نوجوانوں کے ساتھ مل کر شہر عزیز کو پھر سے ایک مرتبہ ڈیولپ کرنے کی کوشش کریں* ۔۔۔۔ *اللہ تعالیٰ ہماری مدد فرمائے* *ہر وبائی امراض سے ہماری حفاظت فرمائے اور ہماری عمر میں، رزق میں خیروبرکت عطا فرمائے* ۔ *اے اللہ امت مسلمہ کے حالات کو ساز گار بنا دے* *آمین یارب العالمین* ۔۔۔۔
Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.