Posts
📢Masajid w madaris minaron wale azeem w khubsurat shaher malegaon ki bebasi
📢📢📢📢📢📢📢🌹🥀🌹🥀🌹🥀🌹🎙️ مساجد ومدارس، میناروں والے عظیم و خوبصورت شہر مالیگاؤں کی بے بسی۔۔
✒️ *اعجاز شاھین مالیگاؤں*
شاھین ٹچ گروپ مالیگاؤں۔۔۔۔۔
*نوٹ : یہ تحریر 19 دسمبر 2023 کو سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر چھائ ہوئی تھی مگر* ۔۔۔۔
*آخر کب تک ہم لوگ گندی سیاست کا سامنا کرتے رہیں گے۔ آخر کب تک ہم لوگ کنویں کے مینڈک کی طرح صرف اپنے ہی گھر میں صاف صفائی کا خیال رکھیں گے۔ اور شہر عزیز کے حالات کو دیکھ کر اندر ہی اندر کڑھتے رہیں گے۔ آخر کب تک ان مکار سیاست دان لیڈروں کے ظلم کو سہتے ہوئے گندگی کے ڈھیر ، سڑکوں کی بد حالی آوارہ کتوں کی مٹر گشتیاں ، غریب عوام کے علاج و معالجے کی دشواریاں، چوڑی اور کشادہ سڑکوں کا تنگ ہونا ،( وہ بھی ایسے شہر میں جہاں اللہ کا دین بالکل عام ہو بلکہ وراثت میں ملا ہو ۔ گھروں گھر الحمدللہ عالم و فاضل اور حفاظ کرام کی بھرمار ہو۔ کل قیامت کے دن ایک بالشت زمین کا حساب نہ دے پانے والے لوگ چاہے عالم ہو چاہے جاہل ہو ۔ پورا کے پورا اوپن اسپیس، سڑکیں، عوامی جگہوں کو بیچ بیچ کر حرام کھانے میں مست ہیں*۔ *علماء کرام و اءماۓ عظام وغیرہ بھی دین کی باتوں کو صرف اور صرف مسجد کی چہار دیواری میں قید کر کے رکھ دیا ہے۔ انہیں عوام وخواص کو بتانا چاہیے کہ ٣٠/٢٥ سال پہلے اسی شہر مالیگاؤں میں غریب و بے سہارا لوگوں کو ذاتی زمین و ذاتی مکان رہنے کے لئے دیا جاتا تھا۔ آپس میں میل محبت ہوا کرتی تھی ، دکھ درد بیماری وغیرہ میں لوگ ایک دوسرے کا خلوص و نیت سے ساتھ دیتے تھے*۔ )
*اور آخر کب تک کارپوریشن کی مہا سبھا میں لیڈروں کے ڈرامے دیکھ دیکھ کر مزے لیتے رہو گے اور کارپوریشن کو حلال وگاڑھی کمائ سے ، اپنے اور بچوں کا پیٹ کاٹ کے صرف اور صرف ٹیکس بھرتے رہو گے*۔
*الحمدللہ اب عوام بیدار ہو چکی ہے ۔ بس مالیگاؤں شہر کی معزز و بیدار شخصیات و مخلص نوجوانوں کے ساتھ علمائے کرام ، اءماۓ عظام ، اساتذہ کرام اور شہر عزیز کے اثر و رسوخ رکھنے والے حضرات بلا تفریق مسلک کے خلوص و للہیت کے ساتھ عملی میدان میں آنے کی اشد ضرورت ہے۔ تاکہ آئندہ آنے والی ہماری نسلیں مہلک قسم کی بیماری، نشہ آور چیزیں اور گندے ماحول سے بچ سکیں*۔ ۔۔۔۔
👏 *بے حس، مکار، لالچی قسم کے لیڈروں سے اللہ ہماری اور ہمارے شہر عزیز کی حفاظت فرمائے۔ آمین*۔
👏 *شہر عزیز کے حالات کو سازگار بنانے اور ماحول کو سدھارنے کے لئے جو لوگ بھی اخلاص کے ساتھ عملی میدان میں اترے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت فرمائے، صحت اور تندرستی کے ساتھ ساتھ حوصلوں کو بلند فرمائے، ہمارے لئے آسانیاں پیدا فرمائے*۔ 👏 *ہمارا شہر بے شک مسلم اکثریت والا ہے اے اللہ ہماری کوششوں سے اس شہر کو صاف ستھرا، منشیات سے پاک، مہلک بیماری اور ہر قسم کی برائی سے پاک کر دے، تاکہ دنیا والوں کے سامنے ایک مثال بن جائے۔ اور جسطرح لوگ ہر جگہ مجبور و پریشان ہیں وہ بھی اپنے آپ میں سدھار پیدا کر سکیں*۔
👏 *اے اللہ جن لوگوں میں عوام کے لئے خلوص کے ساتھ کام کرنے کا جذبہ نہیں ہے انہیں بھی توفیق عطا فرما۔ اور نہیں تو انہیں راستے سے ہٹا دے*۔ 👏 *اے اللہ جو لوگ بھی شہر عزیز کے لۓ دوگلی پالیسی کھیل رہیں ہیں یا ملوث ہیں جن کی وجہ سے شہر عزیز مالیگاؤں کی حالت خراب سے خراب ہو رہی ہے اور لوگوں کے سامنے بدنام ہو رہا ہے انہیں بھی راستے سے ہٹا کر آپس میں اتحاد پیدا فرما*۔ 👏 *اے اللہ جو لوگ بھی ناجائز طریقے سے لوگوں پر حکمرانی کر رہے ہیں اور عوامی بیت المال کا استعمال غلط طریقے سے کر رہے ہیں انہیں صحیح ہدایت عطا فرما*۔ 👏 *ہمیں شہر عزیز کے لۓ اخلاص کے ساتھ عملی میدان میں اترنے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے زیادہ سے زیادہ دعا بھی کرنا چاہیے، توبہ واستغفار ، نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ نیک اعمال کرنےکی بھی توفیق بھی مانگنی چاہئے*۔
👏 *اے اللہ ہمارے شہر، ملک اور امت مسلمہ کے لوگوں کی حفاظت فرما۔ ہر قسم کی برائی و آفات سے ہماری حفاظت فرما۔ آپس میں اتحاد قائم کرنے والا بنا۔ آمین یارب العالمین۔۔۔۔۔ موقع کو غنیمت جان کر آگے ضرور بھجیں*۔