Posts
Testofo Blood Donation
*مالیگاؤں سوشل ورکر گروپ کے حساس افراد مالیگاؤں سینٹرل میں منظم طریقے پر عنقریب ایک بلڈ بینک قائم کریں گے...... *ان شاءاللہ*
✒️ *اعجاز شاہین مالیگاؤں*
*گزشتہ جمعہ 20 دسمبر کو ٹیسٹو فو چیریٹیبل فاونڈیشن مالیگاؤں کے زیر اہتمام فری بلڈ گروپ ٹیسٹ کیمپ کا منظم طریقے سے انعقاد کیا گیا تھا جس میں شہر مالیگاؤں کے* *نوجوانوں اور مرد خواتین کی اچھی خاصی تعداد مستفید ہوئی. اس موقع پر ٹیسٹو فو چیریٹیبل فاونڈیشن مالیگاؤں کے ذمہ دار اجمل خان صاحب، ضیاء مسکان، اعجاز ایم ائی سی، اعجاز شاہین کے علاوہ احتشام بیکری والا نےاپنے اپنے طریقے سے اظہار خیال پیش کیا.... اور شہر مالیگاؤں کے بہت سارے سماجی افراد مرد و خواتین کو اعتراف خدمات* *سپاس نامہ دے کر سراہنا کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ایمرجینسی موقع پر ہمیشہ خون کو طلب کرنے میں بہت ساری مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسے حل کرنے اور آئندہ مستقل راستہ نکالنے کے لئے اس بات پر اتفاق کیا* *گیا کہ مالیگاؤں سینٹرل میں ایک منظم بلڈ بینک ہم سب مل کر قائم کریں گے ان شاءاللہ*
*مذید تفصیلات کے لیے اور خود کو بھی شامل کرنے کے لیے اعجاز شاہین مالیگاؤں گروپ کے ذمہ دار اعجاز شاہین سر سے ملاقات کریں اور اپنے نیک مشوروں سے نوازیں*

